• news

گلوکار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین کا حوصلہ بڑھاتے رہے

دبئی(نمائندہ سپورٹس )پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کیلئے پاکستان کے دو نامور گلوکاروں نے گانے گائے ۔ فاخر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ علی ظفر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپورٹرز کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کی۔ فائنل میں پہنچنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آفیشل تھیم سانگ فاخر نے گایا ۔ گانے میں بلوچستان کی ثقافت کے رنگ بھی نمایاں ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے گانے میں ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ کے ارکان نے بھی چھاجائے کوئٹہ کے نعرے لگائے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے تھیم سانگ میں ورسٹائل گلوکار علی ظفر نے فن کا مظاہرہ کیا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے گانے کی ویڈیو میں کپتان مصباح سمیت سٹار کھلاڑی اور مینٹور وسیم اکرم بھی موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن