• news

ویٹر نزمنی کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے سری لنکا بلیوز کو بھی شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) اوور 50 ویٹرنز منی ورلڈ کپ میں پاکستان ویٹرنز ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری اپنے دوسرے میچ میں میزبان سری لنکا بلیوز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ اس میچ میں سری لنکا بلیوز نے پہلے کھیلتے ہوئے 29.4 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔ ایس فرنانڈو نے 42، ایس الیگزینڈر نے 38، جی پریرا 13 اور جے کومونڈو نے 34 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ پاکستان ویٹرنز کی طرف سے محمد اکرم رضا نے چار، جاوید حیات نے دو جبکہ غفار کاظمی اور آر ارشد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں پاکستان ویٹرنز نے ہدف 24.5 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ساجد علی نے 80 رنز ناٹ آئوٹ بنائے جبکہ اشرف پکھالی نے 40 رنز سکور کیے۔ سری لنکا بلیوز کی طرف سے ہیلی ٹریچی اور ایس فرنانڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل انگلینڈکی ٹیم کو ہرایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن