• news

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے

مکرمی! میڈیسن کمپنیوں نے ادویات کے نرخوں میں اضافہ کرکے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت کی گرفت منافع خوروں پر کم ہو گئی ہے میڈیسن کمپنیوں کے بارے میں پہلے ہی شکایات تھیں کہ ان کی ادویات غیر معیاری ہیں جن کامریضوں پر اثر نہیں ہوتا اور مرض بڑھ جاتا ہے ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں ادویات کی قیمتیں بھی کم ہیں جبکہ پاکستان میں ادویات کی کوالٹی پر ہمیشہ شک و شبہ کیا جاتا ہے۔ حکومت نے ابھی تک ادویات میں اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی یہی وجہ ہے کہ حکومت کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں عوام کہتی ہے کہ حکومت کو اورنج ٹرین مکمل کرنے کی فکر ہے حالانکہ اس منصوبہ سے عوام کو نقصان ہو رہا ہے۔ اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کے خلاف جانے والے منصوبوں پر عمل درآمد فوری روک دے اورر میڈیسن کمپنیوں کے خلاف کریک ڈائون کرے۔ (معین پرنس عنایت غلہ منڈی ساہیوال)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن