لندن میں پاکستانی ہائی کمشن کے اہلکار نے بھاری رقم لیکر شہریت دلوائی گرفتار بھارتی شہری رستم سدھو کا دعویٰ
راولپنڈی(اے این این ) جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار بھارتی شہری رستم سدھو نے دوران تفتیش دعویٰ کیا ہے کہ اسے لندن میں پاکستانی ہائی کمشن کے اہلکار تاج ولی نے پاکستانی شہریت دلوائی تھی جس نے بھاری رقم کے عوض امیگریشن کیلئے جعلی سرٹیفکیٹ بنوا کر دیا جبکہ ملزم کی اہلیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ رستم کے نانا کراچی کے میئر تھے، میرے والد ایم پی بھنڈارا نے حکومت کو 70 لاکھ روپے کے شورٹی بانڈ دیکر انہیں پاکستانی شہریت دلوائی تھی جبکہ میرے نکاح کے گواہ خود اسفن یار بھنڈارا تھے، ادھر ملزم کی نشاندہی کرنے والے رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نے کہا ہے کہ مجبوری کے تحت رستم سدھو سے بہن کی شادی کی، ملزم کے بیک گرؤانڈ کا پتہ نہیں تھا، ہر محب وطن پاکستانی شہری کا یہ فرض بنتا ہے کہ اگر ملک میں کوئی مشکوک غیر ملکی شہری نظر آئے توفوری طور متعلقہ اداروں کو آگاہ کرے۔