• news

قصور، شاہکوٹ: 3 بچوں، فیصل آباد منڈی بہاء الدین میں 4 خواتین سے زیادتی

لاہور+ قصور (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں 3 بچوں اور 4خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ قصور سے نامہ نگار اور نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نواحی گائوں شیخوپورہ کا بچہ اختر علی دوپہر کے وقت ورکشاپ سے چھٹی ملنے پر ہوٹل سے کھانا کھا رہا تھا کہ اوباش عرفان اور راشد علی وغیرہ اسے چکمہ دیکر قریبی مکان میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور جب وہ خون سے لت پت بچہ بے ہوش ہو گیا تو ملزم اسے کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ مصطفی آباد للیانی سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گائوں لکھنیکے میں بابر مسیح کے 10 سالہ بیٹا اللہ رکھا گھر کے قریب کھیتوں میں چارہ کاٹ رہا تھا کہ اسی گائوں کے 12 سالہ ہیرا نامی لڑکے نے درانتی چھین کر اسکی گردن پر رکھ دی اور جان سے مارنے کی دھمکی دیکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ شاہ کوٹ سے نامہ نگار کے مطابق گائوں بورالہ چک 182 میں اوباش نوجوان عابد نے 14 سالہ لڑکے عون کو ورغلا کر حویلی میں لے گیا اور زیادتی کر دی۔ فیصل آباد میں تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں ملزموں تاج دین، خلیل، جمیل، ریحانہ، اکبر اور کوثر نے نوکری کا جھانسہ دیکر اغوا کرلیا جبکہ ملزم تاج نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ چک 111/ گ۔ب میں (و) کو ملزم شبیر نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ فیکٹری ایریا کے علاقہ گئوشالہ موڑ میں (ش) کے ساتھ ملزم غلام ربانی نے زیادتی کی کوشش کی تاہم لڑکی کے شور پر ملزم فرار ہوگیا۔ علاوہ ازیں روضہ پارک کی طالبہ(آ) کو کالج جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ چک 624/ گ۔ب میں (ک) کو عبدالرزاق اور تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ چک 29/ گ۔ب کے نذیر کی اہلیہ (ر) کو سرور وغیرہ پانچ افراد نے اغوا کرلیا۔ جڑانوالہ کے تھانہ سٹی کے نواحی گائوں 239/ گ ب میں اوباش نے 11سالہ محنت کش لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ (ک) کوڑا کرکٹ پھینکنے جا رہی تھی کہ گلی میں کھڑے اوباش میرو اور اسکا ساتھی امتیاز اسے پکڑ کر گھر لے گئے جہاں میرو نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ امتیاز کو گرفتار کر لیا گیا۔ دریں اثنا منڈی بہائو الدین میں اوباش تصور شادی شدہ خاتون (ب) کو گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا۔بھاگٹانوالہ کے نواحی گائوں چک 73 جنوبی کی (ش) کو ملزم نظامت نے زیادتی کا شکار کیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

ای پیپر-دی نیشن