• news

2 مارچ کو اسلام آباد میں شہباز بھٹی کی پانچویں برسی پر تقریب منعقد کی جائے گی: ڈاکٹر پال بھٹی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق وزیر اور آل پاکستان مینارٹیزالائنس کے چیئرمین ڈاکٹر پال بھٹی نے غیرمسلم آبادی کو ووٹ کا دوہرا حق دینے اورقومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستوں کے اضافہ‘ اقلیتوں کو دئیے جانیوالے ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ پر من و عن عملدرآمد کرانے اور آئین میںاقلیتوں پر وزیراعظم نہ بننے کی شق کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق رکن اسمبلی و وائس چیئرپرسن الائنس نجمی سلیم بھی موجود تھیں ڈاکٹر پال بھٹی نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کرے۔ وفاق میں اسوقت مینارٹیز کی نمائندگی ہی نہیں۔ 2 مارچ کو اسلام آباد شہباز بھٹی کی پانچویں برسی کے موقع پر تقریب منعقد کروا رہے ہیں جس میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالہ سے اہم بات چیت ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن