حکمران کاغذی اور اشتہاری منصوبوں سے قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں: ثمینہ گھرکی
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے ابتدائی چھ ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کئے تھے لیکن تین سالوں میں بھی حکومت لوڈ شیڈنگ کو ختم نہیں کرسکی اور نہ ہی آئندہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کر سکے گی کاغذی اور اشتہاری منصوبوں سے قوم کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔