• news

این اے 122: علیم خان نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلا م آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122لاہور کے ضمنی انتخاب بارے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔ بدھ کے روز دائر کردہ درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق الیکشن کمشن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ این اے 122کا الیکشن شفاف انداز میں نہیں ہوا ضمنی انتخاب میں دھاندلی کرائی گئی ۔باہر سے ہزاروں ووٹ منتقل کئے گئے ایاز صادق کو عوامی مینڈیٹ ملا اور نہ ہی ایاز صادق کا منتخب ہونا عوامی مینڈیٹ کا عکاس ہے ۔ واضح طور پر شواہد موجود ہیں اس کے باوجود الیکشن ٹربیونل نے ان کی درخواست خارج کی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ایاز صادق کاانتخاب بھی کالعدم قرار دیا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن