• news

مسلم لیگ ن کو دھاند لی سے روکنا بڑا چیلنج خیبر پی کے کے بعد نیا آزاد کشمیر بنانا مشن ہے:عمران

کوٹلی (نیٹ نیوز+ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نئے خیبرپی کے کے بعد نیا آزاد کشمیر بنانا مشن ہے، مسلم لیگ (ن) کو دھاندلی سے روکنا بڑا چیلنج ہے، جس کی تیاری کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرائیں گے، حکومت ملی تو صوبوں کو خود مختاری دیں گے، آزاد احتساب کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دوں گا۔ کوٹلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ووٹرز کو لانے کی بجائے مسلم لیگ (ن) کی دھاندلی کی فکر ہوتی ہے، اس کا کپتان اپنے امپائر کھڑے کرلیتا ہے اگر دھاندلی روک لی تو الیکشن میں جیت تحریک انصاف کی ہوگی۔ بے ایمانی سے الیکشن جیتنے والے کرپشن نہیں چھوڑ سکتے چوری کا پیسہ ملک سے باہر یا پھر کرپٹ لوگوں کی جیب میں جارہا ہے عوام کا پیسہ کرپٹ لوگوں کی جیب میں جائے تو کوئی فائدہ نہیں جب تک کرپشن پر قابو نہیں پائیں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا آزاد احتساب کے سامنے کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دوں گا۔ یہ وقت کشمیریوں کی تقدیر بدلنے کا ہے برطانیہ میں موجود پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں مگر کرپٹ نظام کی وجہ سے واپس نہیں آسکتے۔ انسان جب اپنی زندگی کا خود فیصلہ کرتا ہے تووہ آزاد ہوجاتا ہے اور آزاد کشمیر کے فیصلے پہلے آزاد کشمیر میں اس کے بعد وفاق میں ہونگے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل کرائیں گے۔ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کو 44 ارب روپے دیے آزاد کشمیر میں بھی بلدیاتی نظام کی اشد ضرورت ہے۔ بے ایمانی سے الیکشن جیتنے والے کبھی کرپشن نہیں چھوڑ سکتے۔ کرپشن کے خاتمے تک ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی دھاندلی روکنا ایک چیلنج ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا کپتان کھیل کے دوران امپائر کو ساتھ ملا لیتا ہے۔ جب تک بلدیاتی انتخابات صحیح نہیں ہوتے تب تک ملک ترقی نہیں کرے گا۔ دھاندلی کرنا مسلم لیگ (ن) کی عادت ہے دھاندلی ان کے خون میں شامل ہے یہ اپنے بچوں کو بھی دھاندلی کرنے کا درس دیتے ہیں، حکمران چوری کا پیسہ ملک سے باہر لے کر جارہے ہیں۔ جو پیسہ عوام پر لگانا ہے وہ سیاستدانوںکی جیبوں میں جائے تو کوئی فائدہ نہیں ہے، دھاندلی سے اقتدار میں آنے والے کبھی کرپشن نہیں چھوڑ سکتے ہیں جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی تب تک اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں ، وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب میں بارہ کیسز ہیں ان کو ڈر ہے کہ اگر ان کی حکومت ختم ہوگئی تو وہ سیدھا جیل جائیں گے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی چھ چھ بار باریاں آئیں لیکن انہوں نے اس ملک میں آکر اپنی جائیدادیں بڑھائیں۔ جدہ میں نواز شریف کی سٹیل مل فائدے میں جارہی ہے جبکہ پاکستان مین سٹیل مل بند پڑی ہے یہ اداروں کو تباہ کرنے کیلئے پہلے ان میں کرپشن کرتے ہیں بعد میں ان کی نجکاری کردیتے ہیں۔ خیبر پی کے میں سب سے کم کرپشن ہوئی ہے ہم نے خیبر پی کے ہسپتال سکول سب کو بہتر کیا ہے خیبر پی کے میں اگر کوئی احتساب کے سامنے رکاوٹ ہے تو اسے دور کرتے ہیں۔ جب تک کشمیری عوام کے مسائل بلدیاتی سطح پر ہی حل ہوں گے ہم نے خیبر پی کے میں بلدیات کے 144 ارب دیئے اس طرح کشمیر کی عوام کے مسائل بھی حل کریں گے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کے فیصلے اہل کشمیر کو ہی سونپیں گے، حکمرانوں نے کشمیریوںکو انکے حقوق سے غافل رکھا پی ٹی آئی کشمیر کے عوام کو بھی بیدار کرے گی۔ کشمیر کے مستقبل کے فیصلے اہل کشمیر کو ہی سونپیں گے، حکمرانوں نے کشمیریوںکو انکے حقوق سے غافل رکھا ۔ کوٹلی جلسہ میں جانیوالا تحریک انصاف کاقافلہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا، پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل راجہ نوید مشتاق کی گاڑی تباہ، سوارافراد نے بھاگ کربمشکل جان بچائی ۔عمران خان نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کیلئے بیرسٹر سلطان محمو چودھری کی سربراہی میں 9 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بیرسٹر سلطان محمو دچوہدری پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین ہوں گے ، اسکے آٹھ ارکان میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، سرور خان، ظفر انور، سردار امتیاز خان، خواجہ فاروق احمد ،دیوان غلام محی الدین اور عباس رضا شامل ہیں۔ پارلیمانی بورڈ آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کیلئے امیدواروں کا چنائو کرکے سفارشات چیئرمین کو پیش کریگا۔

ای پیپر-دی نیشن