• news

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانیوالے 2 مجرموں کی سزاپر عملدرآمد روکدیا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مجرموں کی تمام اپیلوں کو یکجا کرنے کا حکم دیاہے۔ دوران سماعت مزید 2مجرمان کی پھانسی کی سزائوں پر عملدرآمد روک دیا گیا ۔عاصمہ جہانگیر نے موقف اختیار کیا کہ ان کو نہیں معلوم کہ انکے موکل کو کس جرم میں سزا سنائی گئی ہے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ تمام کیسز کو یکجا کر کے 7مارچ کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ اب تک سپریم کورٹ میں سانحہ اے پی ایس کے مجرموں سمیت 7مجرمان کو اپیلیں زیر سماعت ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن