• news

شاہد آفریدی کا ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے پر غور ....

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے عوام اور اہلخانہ کے شدید دباو¿ کے سبب ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے پر ازسرنو غور شروع کردیا ہے۔رواں سال مارچ میں 36 سال کے ہونے والے شاہد آفریدی پہلے ہی ٹیسٹ اور ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں اور انہوں نے آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد ٹی ٹونٹی کرکٹ سے بھی ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا۔تاہم اب شاہد آفریدی نے یو ٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کے فیصلے پر غور کر رہے ہیں۔ کپتان نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا، میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ مجھ پر ٹی ٹونٹی سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کیلئے بہت زیادہ دباو¿ ہے۔ عوام اور میرے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھوں کیونکہ پاکستان میں زیادہ باصلاحیت کھلاڑی سامنے نہیں آ رہے تو پھر میری جگہ کون لے گا۔ ابھی میرے اہلخانہ، دوستوں سمیت بڑوں کا مجھ پر بہت زیادہ دباو¿ ہے اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے ٹی ٹونٹی سے ریٹائر ہونے کی بالکل ضرورت نہیں لیکن سچ بتاو¿ں تو اس وقت میں صرف ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہوں جو میرے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔ سب سے پہلے میں یہ دیکھوں گا کہ پاکستان ورلڈ کپ میں کہاں کھڑا ہے، کیا میں اپنی کارکردگی سے ٹیم کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہوں، میں اس بات کا جائزہ بھی لوں گا میں خود کہاں کھڑا ہوں۔ میری فٹنس بہت زبردست ہے اور کرکٹ بھی کھیل سکتا ہوں لیکن میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد واضح طور پر کچھ کہنے کے قابل ہوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن