ایشیا کرکٹ کپ :بھارت نے بنگلہ دیش کو افتتاحی میچ میں شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش میں جاری ایشیا ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنا منٹ کے پہلے میچ میں بھارت نے میزبان بنگلہ دیش کو 45رنز سے شکست دیدی۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوںپر 166رنز بنائے ۔روہت شرما نے 83رنز کی اننگز کھیلی۔ الاامین حسین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم سات وکٹوں پر 121رنز بناسکی۔شبیر رحمان نے 44رنز بنائے ۔اشیش نہرا نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔میچ میں چار بھارتی باﺅلرز نے چار چار اوورز میں تئیس تئیس رنز دیئے۔ٹورنا منٹ کا دوسرا میچ آج سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم بھی متحدہ عرب امارات سے بنگلہ دیش پہنچ گئی ہے ۔ قومی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کرینگے ۔ ٹیم منیجر انتخاب عالم کے مطابق کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کھیل کر تھکے ہوئے ہیں۔ آ ج آرام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کل بھرپور طریقے سے پریکٹس کی جائے گی ۔ پاکستان کو پہلا میچ 27فروری کو بھارت کے خلاف کھیلنا ہے۔ٹیم کے ساتھ باو¿لنگ کوچ اظہر محمود نہیں ہیں۔ نجی مصروفیات کے باعث انگلینڈ جانے والے سابق آل راو¿نڈرکل تک ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ بھارت کیخلاف میچ میں کھلاڑیوں کو ترغیب کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کئی کھلاڑی پہلی بار ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلنے جا رہے ہیں۔