• news

تیسری بحریہ ٹا¶ن انٹرنیشنل ویمن سکوائش چیمپئن شپ کا انعقاد

اسلام آباد (پ ر) بحریہ ٹا¶ن میں مسلسل تیسرے سال انٹرنیشنل ویمن سکوائش چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں انڈونیشیا، ملائیشیا، مصر ہانگ کانگ اور سا¶تھ افریقہ کی خواتین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز سفاری کلب بحریہ ٹا¶ن میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کموڈور (ر) الیاس وائس چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹا¶ن، عامر نواز سیکرٹری پاکستان سکوائش فیڈریشن اور مسز سطوت بابر ڈائریکٹر پراجیکٹس نے شرکت کی۔ کموڈور (ر) الیاس نے بحریہ ٹا¶ن کے ملکی سطح میں خواتین سکوائش کے فروغ کی خدمت پر روشنی ڈالی اور صحت مند کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے چیئرمین بحریہ ٹا¶ن ملک ریاض حسین کے خواتین کیلئے یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے روشن اور پاکستان کا مثبت چہرہ اُجاگر کرنے کی پالیسی بھی وضاحت کی۔ سیکرٹری سکوائش فیڈریشن عامر نواز نے چیمپئن شپ کے انعقاد کو فیڈریشن کی سرپرستی میں لیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن