• news

اورنج ٹرین : تمام معاہدوں اور دستاویزات کا جائزہ لیں گے : ہائیکورٹ

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے پنجاب اور وفاقی حکومت سے اورنج ٹرین منصوبے کے معاہدے اور دیگر تفصیلات 7 مارچ کو طلب کر لیں۔ دو رکنی بنچ نے کہا کہ عدالت تمام معاہدوں اور دستاویزات کا جائزہ لے گی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اورنج ٹرین منصوبہ آئین کے آرٹیکل 9، 10، 23 اور 24 کی خلاف ورزی ہے۔ منصوبے کیلئے لینڈ ایکوزیشن کی تمام کارروائی بھی آئین کی خلاف ورزی ہے، منصوبے کا مکمل ایوارڈ لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کی دفعہ 4، 5 اور 17 بولی کا عمل اور قرضے کی منظوری بھی غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دی جائے۔ محکمہ ماحولیات اور آرکیالوجی کی منظوری غیرقانونی قرار دیا جائے۔
اورنج ٹرین/ ہائیکورٹ

ای پیپر-دی نیشن