• news

کراچی، وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سامنے کچرا لے جانے والا عالمگیر گرفتار، حامیوں کا احتجاج

کراچی (کرائم رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ)کراچی میں صفائی ستھرائی خصوصاً کھلے مین ہولز کے باہر وزیراعلیٰ سندھ کی تصاویر بنانے والے فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کو ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور سیف اللہ سمیت پولیس نے وزیراعلیٰ ہاو¿س کے سامنے سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔عالمگیر خان جمعرات کو اپنی مہم کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کے ہمراہ کچرا لے کروزیراعلیٰ ہاو¿س پہنچ گئے جہاں انہوںنے کچرا پھینکنے کی کوشش کی ۔پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو عالمگیر خان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی ۔پولیس نے حراست میں لے کر اپنے ہمراہ سول لائن تھانے لے گئی ۔اس دوران عالمگیر خان کے حامیوں کی بڑی تعداد سول لائن تھانے اور وزیراعلیٰ ہاو¿س کے باہر جمع ہوگئی جہاں انہوںنے عالمگیر کو حراست میں لینے پر شدید احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ ہاو¿س کے سامنے والی سڑک کو بند کردیاپی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل ،فیصل واوڈا ،خرم شیرزمان سول لائن تھانے کے باہر پہنچ گئے اور انہوںنے عالمگیر خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔اس دوران پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں اور کارکنوں نے وزیراعلیٰ ہاو¿س کے سامنے دھرنا دے دیا ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت عالمگیر خان کو فوری طور پر رہا کرے ۔ کیا حکومت کو فرائض اور ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کرنا جرم ہے؟ عالمگیر خان کی گرفتاری انتہائی شرمناک فعل ہے۔ آئی جی سندھ نے واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تین پولیس افسران کو معطل کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق معطل افسران میں ایس ایچ او گلشن اقبال، انچارج سپیشل برانچ تھانہ گلشن اور ٹریفک سیکشن انچارج شامل ہیں۔
عالمگیر گرفتار

ای پیپر-دی نیشن