• news

سرگودھا ایئر بیس پر حملہ: سزاپانیوالے افغان شہری کی اپیل ہائیکورٹ نے مسترد کردی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سرگودھا ائیر بیس پر منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کرنے کےلئے آگے بڑھنے کے مقدمے میں سزا پانے والے افغان شہری کی اپیل مسترد کر دی۔ جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ملزم حکم خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا پولیس نے ہینڈ گرنیڈ رکھنے اور سرگودھا ائیر بیس پر حملے کے الزام میںاسے کسی قانونی جواز ،ٹھوس شواہد کے بغیر پکڑ کر مقدمہ درج کرا دیا۔انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت نے بھی قانونی تقاضے پورے کئے بغیرملزم حکم خان کو پانچ سال قید کی سزا کا حکم سنا رکھا ہے لہذا عدالت سزاءکو کالعدم قرار دے۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کو ہینڈ گرنیڈ سمیت اس وقت موقع پر گرفتار کیا گیا جب وہ سرگودھا ائیر بیس پر حملے کے لئے منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا۔
ہائیکورٹ/افغان شہری

ای پیپر-دی نیشن