• news

زرداری کا بیان رحمن ملک نے تحریر سابق صدر کے قریبی دوست کے ذریعے جاری کرایا گیا: نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے دو روز قبل دئیے گئے بیان کا معمہ حل ہو گیا، سابق صدر کا آرمی چیف سے متعلق بیان سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے امریکہ میں موجود آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد تحریر کیا اور سابق در کے قریبی دوست کے ذریعے میڈ یا میں جاری کرایا گیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ زرداری اور فوج کے تعلقات خراب ہیں جنہیں بہتر کرنے کا ٹاسک رحمٰن ملک کے پاس ہے اور یہ بیان بھی تعلقات بہتر کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ بیان سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کو بھی اعتماد میں لیا گیاجبکہ اعتزاز احسن، فرحت اللہ بابر، خورشید شاہ اور شیری رحمان کو اس بیان سے لاعلم رکھا گیا۔
دعویٰ

ای پیپر-دی نیشن