سی آئی اے کی کارروائی‘ ‘ 7 ملزم گرفتار‘50 کروڑ کی جعلی کرنسی برآمد
لاہور (سٹاف رپورٹر+ این این آئی) سی آئی اے پولیس نے ملکی اور غیر ملکی جعلی کرنسی چھاپنے اور فروخت کے کاروبار میں ملوث انٹرنیشنل گروہ کے 7ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی اور جعلی کرنسی چھاپنے کی مشینیں ، کاغذ اور دیگر آلات برآمد کرلئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سی آئی اے کے پولیس آفسر عمر ورک نے سی آئی اے کوتوالی میںپریس کانفرنس کے دوران بتائی۔اُنہوں نے کہا کہ سی آئی اے سٹی کی پولیس ٹیم کو معتبر ذرائع سے معلومات حاصل ہوئیں کہ ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی فروخت میں ملوث کچھ لوگ ڈیوٹی فری شاپ اور داتا دربار کے قریب شریف شہریوں کو دھوکے سے جعلی کرنسی فروخت کر رہے ہیں جس پر پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم عمر سہیل ، شہزاد خان اور علی رضا کو داتا دربار کے قریب سے گرفتار کر لیا جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ یہ جعلی کرنسی مغل پارک بند روڈ میں ایک گھرمیں چھاپتے ہیں جس پر مذکورہ گھر پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے چار ملزموں، انور،ضیغم، شیر باز خان اور رشید کو گرفتار کرکے یہاں سے متحدہ عرب امارات، بھارت اور پاکستان سمیت مختلف ملکوں کی جعلی کرنسی بھاری مقدار میں برآمد کرنے کے علاوہ نوٹ چھاپنے والی مشینیں، کاغذ اور ڈائیاں برآمد کیں ہیں ۔ ملزموں سے مختلف ممالک کے 50 کرروڑ مالیت سے زائد کے جعلی کرنسی نوٹ برآمدکرکے مشینری اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
جعلی کرنسی/ ملزم گرفتار