• news

کنول کی طبیعت بہتر ہوگئی اللہ نے نئی زندگی دی: ایم پی اے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان کی طبیعت بہتر ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے نئی زندگی دی جو کسی معجزے سے کم نہیں۔ امید کا دامن کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہئے۔ یاد رہے کنول نعمان کے دماغ کی شریان پھٹنے سے انہیں بریج ہیمرج ہوگیا تھا اور لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل تھیں جہاں تین ہفتوں سے وہ زیرعلاج ہیں۔ کنول نعمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھر جانے کو جی چاہتا ہے لیکن ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ میں وزیراعلیٰ شہبازشریف، حمزہ شہباز اور ڈاکٹرز کی ٹیم کی مشکور ہوں کہ انہوں نے میرا بروقت صحیح تشخیص کرکے علاج کیا اور آج میں صحت یاب ہوگئی ہوں۔
کنول نعمان

ای پیپر-دی نیشن