• news

شکیل آفریدی کی سزا کیخلاف نظرثانی کی اپیل کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی

پشاور (نیٹ نیوز) القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی گرفتاری میں امریکہ کی مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کیخلاف نظرثانی کی اپیل کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے۔ اب سماعت 6 اپریل کو ہوگی۔ نظرثانی کی درخواست پر سماعت فاٹا ٹربیونل میں ہوئی۔ پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔ شکیل آفریدی کے وکیل قمر ندیم نے بی بی سی کو بتایا کہ فریقین نے فاٹا ٹربیونل میں کوئی ریکارڈ پیش نہیںکیا۔ فریقین میں کمشنر پشاور ڈویژن‘ پولیٹیکل ایجنٹ اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شامل تھے۔
شکیل آفریدی

ای پیپر-دی نیشن