• news

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی قرار داد جلد بازی نہیں: خرم جہانگیر وٹو

لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے صاحبزادے رکن پنجاب اسمبلی خرم جہانگیر وٹو نے اصرار کیا ہے کہ ان کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرار داد جلد بازی نہیں تھی۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطے میں نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ قرار داد واپس نہیں لیں گے۔ انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ آصف علی زرداری نے اپنے اس بیان سے اظہار لاعلمی کیا ہے جس کی بنیاد پر قرار داد جمع کروائی گئی ہے وہ اس پر بھی مسکراتے رہے کہ پیپلز پارٹی کے پاکستان میں موجود بہت سے رہنما آصف زرداری کے بیان کو جھٹلا رہے ہیں۔
خرم وٹو

ای پیپر-دی نیشن