پاکستان انڈیا میں دہشت گردی کو سپانسر کر رہا ہے: بھارتی آرمی چیف کا پھر الزام
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان بھارت میں دہشت گردی کو سپانسر کر رہا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ لشکر طیبہ اور جیش محمد کو ہماری مغربی سرحدوں کے پار سے مضبوط تعاون حاصل ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے اثرورسوخ بڑھا کر دہشت گرد علاقائی اور عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔ زیادہ تشویشناک بات ہے کہ یہ دہشت گرد گروپ مالیاتی بین الاقوامی رابطہ نظام‘ کمیونیکیشن اور دنیا کے کسی بھی حصے میں پہنچنے کیلئے راہداری کی لچکداری کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ہمیں جلد دہشت گردی کو پھیلانے والے تمام طریقوں اور عناصر کا سراغ لگانے کے بعد ان سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔
بھارتی آرمی چیف