قصور، گوجرانوالہ میں قتل اور زیادتی کے 2 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی لاہور میں ایک کو 2 مارچ کو ہوگی
قصور/ گوجرانوالہ/ پنڈی بھٹیاں/ لاہور (نامہ نگاران+نمائندہ خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے) قصور اور گوجرانوالہ میں 2 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی جبکہ لاہور میں ایک کو 2 مارچ کو دی جائے گی۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل قصور میں قتل کے مجرم عمران صابر کو گزشتہ صبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، پرانا کاہنہ لاہور میں 14سال قبل مصطفےٰ آباد کے مجرم عمران صابر نے رشتہ کے تنازعہ پر اپنے بہنوئی، پھوپھا اور پھوپھی کو یکے بعد دیگرے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ سےنٹرل جےل گوجرانوالہ مےں تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں کے مقدمہ اغوا اور زیادتی کے مجرم ارشاد کو پھانسی دیدی گئی، مجرم ارشاد نے1999 میں تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں کے علاقہ سے12 سالہ لڑکی کنیز کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔علاوہ ازیں سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے قتل کے مجرم ارشد کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے۔ مجرم کو 2 مارچ کو صبح 6 بجے کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی۔ مجرم ارشد کے خلاف تھانہ نواں کوٹ پولیس نے 1997ءمیں گرفتار کر کے اس کا چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج ناصر علی شاہ نے 2000ءمیں بھولا نامی شخص کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی ملزم کو کوٹ لکھپت جیل میں منقتل کر دیا گیا۔
پھانسی