دبئی : کراچی کے رئیس نے بیسٹ شیف آف دی مڈل ایسٹ کا ایوارڈ جیت لیا
،کراچی (نوائے وقت رپورٹ) دبئی میں پاکستانی شیف سب سے آگے ہیں۔ کوکنگ کے عالمی مقابلوں میں پاکستانی شیف محمد رئیس نے بیس شیف کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے محمد رئیس نے بیسٹ شیف آف دا مڈل ایسٹ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ بیسٹ کوزین آف دا مڈل ایسٹ کا ٹائٹل بھی محمد رئیس کے نام رہا۔ شیف محمد رئیس نے دو گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل حاصل کیا۔ محمد رئیس نے ترکی میں ہونے والے مقابلے میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستانی شیف/ایوارڈ