• news

پنجاب بھر میں کیبل آپریٹرز کی رات 7 سے 10 بجے تک ہڑتال شروع

لاہور‘ گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ + نمائندہ خصوصی) کیبل آپریٹرز نے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاجاً تمام نشریات بند کر دیں۔ نشریات رات 7 بجے سے 10 بجے تک بند رہیں۔ پی ٹی وی کے علاوہ تمام چینلز بند کر دیئے گئے۔ دریں اثنا کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن پاکستان کے صوبائی صدر کیپٹن (ر) جبار احمد خان نے کہا ہے کہ سروسز پر جی ایس ٹی کے نفاذ کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔ کیبل آپریٹر متحد ہوکر عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ حکومت فوری طورپر ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے۔ پنجاب میں ٹوکن احتجاج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے گزارش ہے کہ وہ کیبل آپریٹرز کے وفد سے ملاقات کریں تاکہ اس مسئلے کا حل ہو۔ احتجاج سے ٹی وی چینلز کو بھی اربوں روپے کا نقصان ہوگا اور کیبل آپریٹر کسی کا نقصان نہیں بلکہ مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔ اگر حکومت نے ٹیکس لینا ہی ہے تو جیسے پی ٹی وی کی فیس لی جا رہی ہے‘ اسی طریقے سے یوٹیلیٹی بلز کے ذریعے سروسز پر جی ایس ٹی خود عوام سے اکٹھا کرے۔ کیبل آپریٹرز اور عوام کو آمنے سامنے نہ لایا جائے۔
کیبل آپریٹرز/ ہڑتال

ای پیپر-دی نیشن