وزیراعظم کا ہیلتھ پیکیج آزاد کشمیر میں پری پول رگنگ ہے: طاہر القادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ جہاں الیکشن ہوتا ہے وہاں حکمران پیکیج لیکر پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے مظفر آباد میں وزیراعظم کی طرف سے ہیلتھ پروگرام کے اجراءپر کہا کہ یہ پری پول رگنگ اور قومی خزانے کا ذاتی اور سیاسی استعمال ہے۔ ہیلتھ پروگرام آزاد کشمیر میں الیکشن سے پہلے کیوں نہیں دیاگیا؟ انتخابی قوانین اور کسی اتھارٹی کا وجود ہوتا تو ووٹوں کی خریدوفروخت ہوتی اور نہ ہی عوامی مینڈیٹ پر کھلے عام ڈاکے ڈلتے۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں بھی 342ارب کا کسان پیکیج آیا، جیسے ہی الیکشن ختم ہوئے کسانوں کے مسائل جوں کے توں رہے مگر پیکیج غائب ہوگیا، وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی تحریک آزاد کشمیر الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی دھاندلی کیخلاف حزب مخالف کی سیاسی قوتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔ سربراہ عوامی تحریک نے جنوبی پنجاب ملتان میں فاقوں سے مجبور باپ کی طرف سے اپنے ہی بچوں کی جان لینے کے دلخراش واقعہ پر شدید ردعمل میں کہاکہ حکمرانوں کی کرپشن اور نام نہاد میگا منصوبے غربت، بیروزگاری اور خودکشیاں عام کررہے ہیں۔
طاہرالقادری