• news

اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمہ، مولاناعبدالعزیز کی ضمانت میں 7مارچ تک توسیع

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں مولانا عبدالعزیز کی ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے سماعت کی، مولانا عبدالعزیز عدالت میں پیش ہوئے۔ جج راجہ آصف محمود نے مدعی کے وکیل کو کہا کہ آپ اسی طرح تاریخوں پر تاریخیں لیتے رہے تو عدالت مولانا کو حاضری سے استثنیٰ دے دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن