• news

سندھ ہائیکورٹ کا بل بورڈز ہٹانے کا حکم، دو ہفتے میں رپورٹ طلب

کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے ایف ٹی سی شارع فیصل اور ملحقہ علاقوں سے بل بورڈ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے دوہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔بل بورڈ ہٹانے سے متعلق درخواست سماجی تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا عدالت اس سے قبل متعدد بار بل بورڈز ہٹانیکا حکم دے چکی ہے لیکن حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔ درخواست میں ذمے داروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے ایف ٹی سی شارع فیصل اور ملحقہ علاقوں سے بل بورڈ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے دوہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن