الطاف حسین پر پابندیوں کے خلاف متحدہ کے ارکان سینٹ، قومی اسمبلی کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا
اسلام آباد (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سینٹ اور قومی اسمبلی نے قائد تحریک کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی تقریر اور تصویر پر میڈیا پر نشر کرنے پر عائد پابندی کے خلاف پارلیمنٹ ہائوس کے باہر دھرنا دیا اور اپیل کی کہ قائد تحریک کی تقاریر‘ تحریر‘ تصاویر نشر اور شائع کرنے پر سے پابندی اٹھائی جائے۔