ملتان: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نوجوان جاں بحق، ورثاء کا احتجاج
ملتان (آئی این پی) غریب آباد کے رہائشی 18 سالہ شایان کو سر درد اور بخار میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث نوجوان دم توڑ گیا۔ جس پر نوجوان کے ورثاء اور اہل علاقہ نے انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے خلاف ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ہسپتال انتظامیہ مبینہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کرے۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کر دیا۔