نیلم جہلم پراجیکٹ کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی: پیاف
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنزفرنٹ (پیاف) نے نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ جولائی 2017 تک مکمل ہونے کو انڈسٹری کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے، واپڈا ذرائع کے حوالے سے شائع ہونیوالی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ اس منصوبے سے 969 میگا واٹ سستی بجلی حاصل ہو گی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی کافی حد تک کم ہو جائیگی َ انہوں نے کہا یہ منصوبہ2016 میںمکمل ہونا تھا۔مگر ا نتطامیہ کی عدم توجہ، کوئلے اور دیگر حکومتی پالیسیوں سے منصوبہ مسلسل تاخیر کا شکار رہا ہے،اس منصوبہ کی لاگت میں 320ارب کا اضافہ ہو گیا ہے جو باعث تشویش ہے۔