• news

لندن: الطاف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی پہلی بار اوپن کورٹ میں سماعت کریمنل چارجز لگانے کا فیصلہ مئی میں ہوگا

لندن (نوائے وقت رپورٹ) قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھر اور دفتر سے ضبط رقم سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کی سماعت مغربی لندن کے مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی۔ سرفراز مرچنٹ اپنے وکلاءکے ساتھ عدالت میں موجود رہے۔ الطاف حسین، طارق میر، سرفراز احمد اور افتخار قریشی کے وکلاءپیش ہوئے۔ پولیس نے عدالت میں بیان میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہے۔ ضبط شدہ 5 لاکھ کے پاﺅنڈ کا تعلق بھی تحقیقات سے ہے۔ پولیس مئی تک عدالت کو کیس کی تفصیلات اور شواہد سے آگاہ کریگی۔ اسکے علاوہ کیس میں کریمنل چارجز شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ اپریل میں ہوگا۔ منی لانڈرنگ کیس کی پہلی بار اوپن کورٹ میں سماعت ہو رہی ہے۔ دریں اثنا ایم کیو ایم کی طرف سے جاری اعلانیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی فنڈز کی جو رقم میٹروپولیٹن پولیس کی تحویل میں ہے، وہ قانونی ہے۔
الطاف/ سماعت

ای پیپر-دی نیشن