• news

دہلی میں آلودگی: 10 سے 30 ہزار سالانہ اموات، 50 فیصد بچوں کے پھیپھڑے متاثر

نئی دہلی (بی بی سی ڈاٹ کام) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آلودگی کی وجہ سے زیادہ تر افراد کے پھیپڑوں کی حالت خراب ہے۔ نئی دہلی کے شہریوں کی اکثریت اسکی پرواہ نہیں کرتی لیکن کچھ ہیں جو زہریلی ہوا سے محفوظ رہنے کی تدابیر کر رہے ہیں۔ سریندر کمار بھی ان میں سے ایک ہیں۔ انہیں دھول سے الرجی ہے جس سے بچنے کیلئے وہ اکثر ہرے رنگ کا سرجیکل ماسک استعمال کرتے ہیں۔ یہ خوبصورت ڈیزائنر ماسک نئی دہلی میں 2 سے 3 ہزار روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔ آلودگی پر نگاہ رکھنے والے ادارے سی ایس ای کے مطابق نئی دہلی میں ہر سال زہریلی ہوا سے 10 سے 30 ہزار کے درمیان اموات ہوتی ہیں جبکہ شہر کے 44 لاکھ بچوں میں سے تقریباً نصف کے پھیپھڑے ہمیشہ کیلئے متاثر ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن