گوجرانوالہ، 3 دہشت گرد گرفتار: پشاور، کوئٹہ، چمن میں 75 مشتبہ پکڑے گئے
گوجرانوالہ+ ملتان+ پشاور+ کوئٹہ (نمائندہ خصوصی+ آئی این پی+ بیورو رپورٹ) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلئے۔ ملتان میں بھی ایک دہشت گرد پکڑا گیا جبکہ پشاور، چمن اور کوئٹہ میں سرچ آپریشن کے دوران 75 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ملتان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیراں غائب روڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گرد کے قبضے سے دو دستی بم بر آمد کر لئے گئے۔ پشاور کے علاقہ یکہ توت میں سرچ آپریشن کے دوران 50 مشتبہ افرادکو حراست میں لیاگیا جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس اور سنیفر ڈاگز کی مدد سے 560 گھروں کو چیک کیاگیا۔ ادھر فرنٹیئر کور بلوچستان نے چمن اور کوئٹہ میں کارروائی کے دوران 18 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق جمعہ کو فرنٹیئر کور بلوچستان نے چمن میں حساس ادارے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ کوئٹہ میں چیکنگ کے دوران غیرقانونی طور پر مقیم 18افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اور پولیس نے کوئٹہ شہر کے نواحی علاقے نواں کلی میں مشترکہ آپریشن کیا اور ان کے قبضے سے 3ایس ایم جی، 8 پستول، ایک کلاکوف اور متعدد آنڈز برآمد کر لئے۔ ادھر گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے چند دا قلعہ کے قریب کا روائی کر تے ہو ئے تحریک طا لبا ن سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے با رودی مو اد، ڈیٹو نیٹر اور ہینڈ دستی بم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق سا ہیوال جبکہ دو کا علاقہ غیر کے رہائشی اور پٹھان ہیں۔