• news

راجستھان میں ٹورنامنٹ کا بینر لئے اُڑ کر آنیوالے پاکستانی غبارے نے بھارتی حکام میں کھلبلی مچا دی

نئی دہلی (این این آئی) غبارہ فوبیا کے شکار بھارتی حکام میں اس وقت ایک اور پاکستانی غبارے نے کھلبلی مچا دی جب ٹورنامنٹ کا بینر لئے ایک غبارہ ریاست راجستھان میں جا پہنچا۔ اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق راجستھان کے ضلع جالور کے ایک گائوں میں گرنے والا غبارہ 28رنگوں پر مشتمل ہے جس کے ساتھ پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹ کا بینر بھی لگا ہوا ہے۔ ایس پی جالور کے مطابق پاکستان بھارت سرحد سے11کلومیٹر دور راجستھان کے ایک گائوں ساروانا سے یہ غبارہ ملا۔ گرم ہوا سے بھرے غبارے کے ساتھ بینر پر انٹر یونیورسٹی سپورٹس گالا، پاکستان میرین اکیڈمی میں اختتامی تقریب کے الفاظ تحریر ہیں۔ ایس پی نے کہا کہ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں لیکن بادی النظر میں یہ ایک جشن کے غبارے کی طرح لگتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن