وزیراعظم نے سندھ میں امن قائم کرنے کیلئے ہمارے اقدامات کو سراہا: قائم علی شاہ
خیر پور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے امن قائم کرنے پر ہمارے اقدامات کو سراہا ہے دہشتگردوں کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں آپریشن کیا کراچی میں لوگ گھروں سے نکلتے تھے تو پتہ نہیں ہوتا تھا کہ زندہ لوٹیں گے یا نہیں۔ خیر پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں 9 ہزار سکول بند تھے جنہیں کھولنا ہمارے لئے چیلنج تھا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں یونیورسٹیز کے کیمپس بنائے جائیں گے ہائیر ایجوکیشن کمشن سندھ کے نوجوانوں کو بھی بیرون ملک سکالرشپس پر بھیجے۔