• news

مسعود اظہر کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا جائے: بھارت کی اقوام متحدہ کو درخواست

نئی دہلی (این این آئی) مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے بھارت نے اقوام متحدہ کو باقاعدہ درخواست دے دی۔ حکومتی ذرائع کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارت نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی پابندیاں لگانے والی کمیٹی کو دے دیا ہے۔ گزشتہ روز ترجمان وزارت خارجہ وکاس سوارپ نے بھی کہا تھا کہ مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کو دینے جارہے ہیںاس سے قبل بھی بھارت کی مولانا مسعود اظہر پر پابندی لگوانے کی کوشش چین نے ناکام بنا دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن