صوبائی دارالحکومت میں بڑی سکرینوں پر میچ دکھایاگیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس/خبر نگار) بنگلہ دیش میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا میچ صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر دکھایا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قذافی سٹیڈیم میں بڑی سکرین نصب کی گئی تھی جہاں شہریوں کو براہ راست مفت میچ دکھایا گیا۔ مختلف سینماﺅں میں بھی میچ براہ راست دکھایا مگر وہاں ٹکٹ لگائی گئی تھی ۔ ضلعی انتظامےہ لاہور نے قذافی سٹےڈےم مےں میچ دکھانے کا بندوبست کےا۔ ڈی سی او لاہور کےپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامےہ نے قذافی سٹےڈےم مےں 3 بڑی سکرےنےں نصب کی تھیں اور شہرےوں کی اےک بڑی تعداد موجود تھی۔جو کہ ان بڑی سکرےنوں پر براہ راست مےچ دیکھ کر لطف اندوز ہوتی رہی۔ شہرےوں نے ضلعی انتظامےہ کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔