• news

سابق کرکٹرز نے بھارت سے شکست کا ذمہ دار بلے بازوں کو قرار دیدیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) سابق کرکٹرز نے ایشیا کرکٹ کپ میں بھارت کے خلاف شکست کا ذمہ دار بلے بازوں کو قرار دیا ہے ۔ سابق ٹیسٹ فاسٹ باﺅلر عامر نذیر نے کہا کہ جب بلے بازوں کو علم تھا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار نہیں تو سنبھل کر کیوں نہیں کھیلے؟کسی نے بھی وکٹ پر ٹھہرنا گوارا نہیں کیا۔ صرف دو بلے بازوں کا ڈبل فیگر میں داخل ہونا اور باقی کا کچھ نہ کرسکنا کمزوریوں کو نمایاں کر رہا ہے ۔محمد عامر نے اپنی کارکردگی سے ناقدین کے منہ بند کردیئے ہیں ۔وہ آﺅٹ کلاس باﺅلر ہے اور بھارت جیسی بڑی ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی دکھاکر خود ثابت کردیا ہے۔ سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر اشرف علی نے کہا کہ بلے بازوں کو دیکھ کرکھیلناہوگا۔بھارت سے یک طرفہ ہارے ہیں فائٹ کرکے ہاریں تو اس کا فسوس نہیں ہوتا۔ ہمارے کھلاڑیوں نے بہت زیادہ غلطیاں کی ہیں ۔مینجمنٹ کو غلطیوں پر قابو پانا ہوگا۔ ابتدائی وکٹیںجلد گر جائیں تو بعد میں آنے والوں پر دباﺅ بڑھ جاتاہے ۔ ہمار ا ٹاپ آرڈر ‘مڈل آرڈر ناکام رہا ۔ ایسی کارکردگی سے انٹر نیشنل سطح پر میچ نہیں جیتے جاسکتے ۔ باﺅلر ز نے خوب جان ماری مگر ہدف کم ہونے کی وجہ سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔ محمد عامر نے بہت عمدہ باﺅلنگ کی ۔ اس وقت ایسے لگ رہا تھا کہ بھارتی بلے بازوں کے ہاتھ پاﺅں پھول چکے ہیں ۔ ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے دوسری ٹیموں کے خلاف اچھا کھیل کر فائنل کی طرف آگے بڑھ سکتے ہیں ۔سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شعیب حبیب نے کہا کہ بلے بازوں نے غلطیاں کی ہیں ‘مگر ان سے سبق سیکھنا ہوگا۔ آئندہ کے میچز میں بلے بازوں کو سنبھل کر بیٹنگ کرنا ہوگی ۔ ایسی پچوں پر ڈیڈھ سو رنز بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش نے بھی کم سکورنگ میچ جیتے ہیں ۔ پاکستان بھی اگر 130رنز بناجاتا تو بھارت کیلئے مشکل ہوسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن