• news

ماوراحسین نے ایک اور بھارتی فلم سائن کرلی

لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستانی ڈراموں میں کامیابیاں سمیٹنے والی اداکارہ ماوراحسین نے فلم”صنم تیری قسم“ کے بعد نوجوان اداکار ورن دھون کے مدمقابل ایک اور فلم سائن کرلی۔ پاکستانی ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت بہت جلد نام کمانے والی اداکارہ ماورہ حسین چھوٹی سکرین پر کامیابیاں سمیٹتی رہی ہیں اور اب بالی ووڈ نگری میں قدم رکھنے کے بعد وہاں بھی انہوں نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایک کے بعد ایک بھارتی فلم سائن کرلی ہے۔ ماورہ نے اپنے فلمی کیرئیر کا ا?غاز گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم”صنم تیری قسم“ سے کیا جب کہ فلم باکس ا?فس پر کوئی خاطر خواہ کامیابی تو حاصل نہ کرسکی لیکن ماورہ کی اداکاری فلم نگری کے ہدایت کاروں کو بھا گئی جس کے بعد انہیں ایک اور فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔اداکارہ ماورہ حسین کو ہدایت کارڈیوڈ دھون نے فلم”جڑواں“ کے سیکوئل میں کام کرنے کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا اور اسی سلسلے میں وہ اگلے ہفتے بھارت روانہ ہوں گی جب کہ فلم میں ان کے مدمقابل نوجوان اداکار ورن دھون ہوں گے تاہم فلم کی مکمل کاسٹ کا اعلان جلد ہی متوقع ہے۔واضح رہے کہ ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم”جڑواں“ میں سلمان خان اور کرشمہ کپور نے مرکزی کردارادا کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن