• news

ہانگ کانگ کا چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

ہانگ کانگ (اے پی پی) ہانگ کانگ کا چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر ڈوب گیا جس کے نتیجہ میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ ہانگ کانگ سول ایوی ایشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ ہفتے کو ایک سنگل انجن طیارہ ہانگ کانگ کے قریب سمندر کے اوپر پرواز کررہا تھا کہ اچانک سمندر میں گر گیا۔ طیارے میں صرف ایک پائلٹ ہی سوار تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پائلٹ کو زخمی حالت میں باہر نکالا مگر وہ ایک گھنٹے بعد دم توڑ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن