نجکاری کمشن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی پرائیویٹائزیشن غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) نجکاری کمشن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی پرائیویٹائزیشن غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نجکاری کمشن نے آئی ایم ایف سمیت عالمی اداروں کو آگاہ کر دیا ہے کہ بجلی کمپنیوں کی نجکاری صرف رواں سال 2016ء میں ممکن نہیں بلکہ مستقبل قریب میں بھی نجکاری کے امکانات نہیں ہیں۔ بجلی کمپنیوں کی نجکاری کیلئے نئی منصوبہ بندی اور نئی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ نجکاری کے شیڈول کا ازسر نو اعلان کیا جائے گا۔