• news

مہاراشٹر کی متعصب حکومت نے قومی ہیروز کی فہرست سے مسلمانوں کے نام نکال دئیے

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیوسینا کی متعصب اتحادی حکومت نے قومی ہیروز کی فہرست سے مسلمانوں کے نام نکال دئیے اس بے انصافی کیخلاف سماجی رہنما سرفراز آرزو نے ممبئی ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ مہاراشٹر حکومت نے قومی ہیروز کے ایام سرکاری سطح پر منانے کا حکم نامہ 30نومبر 2014ء کو جاری کیا جس میں کسی مسلمان کا نام نہیں۔ انہوں نے پٹیشن میں مئوقف ظاہر کیا کہ وزیراعلیٰ دیونیدر فید نیوس، وزیر اقلیتی امور ایکناتھ کھاڈسے کی متعصب سوچ اور آنکھوں کے سامنے کسی مسلمان ہیرو کی خدمات نہیں گزریں حالانکہ مسلمانوں نے سرزمین ہند کو اپنے جگر کا لہو پلایا ہے۔ یہاں مولانا ابوالکلام آزاد، ڈاکٹرذاکر حسین، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، مولانا شوکت علی، خواجہ غریب نواز، سر بدر الدین طیب جی، ٹیپو سلطان، خان عبدالغفار خان جیسے رہنما اور قائدین پیدا کئے مگر انکے ایام پیدائش یا وفات پر چھٹی یا تقریبات مہاراشٹر حکومت کے نوٹیفکیشن میں شامل نہیں۔ سرفراز آرزو نے وزیراعلیٰ وزیر اقلیتی امور اور اقلیتی کمشن کے سربراہ کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن