2018ء تک گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا: شاہد خاقان
لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دیتے رہیں گے، 2018ء تک گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیاجائیگا۔ ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت عوام کی فلاح اور بہتری کیلئے کام کررہی ہے کچھ لوگ بلا جواز تنقید کرتے ہیں، جب تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے جاتی رہیں گی، حکومت ریلیف دیتی رہے گی۔ پاکستان نے جتنی قیمتیں کم کی ہیں، کسی اور ملک نے نہیں کیں۔ پچھلی حکومتوں نے گیس بحران پر قابو پانے کیلئے کچھ نہیں کیا، پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام جاری ہے۔