غیر ملکی پاور کمپنی کی جانب سے حکومت پاکستان کیخلاف ہرجانے کے مقدمات کی سماعت آج ہوگی‘ خواجہ آصف مذاکرات کیلئے جائینگے
اسلام آباد (این این آئی) غیر ملکی پاور کمپنی ’’کارکے‘‘ کی انتظامیہ سے مذاکرات کیلئے وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف آج پیر کو لندن جائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر ملکی پاور کمپنی کارکے کی جانب سے حکومت پاکستان کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں دائر کئے گئے ہرجانے کی مد میں مقدمات کی سماعت میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم پہلے ہی لندن پہنچ چکی ہے۔کیس کی سماعت (آج) پیر سے شروع ہوگی تاہم معاملے کی آئوٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کے سلسلے میں کمپنی سے براہ راست مذاکرات کیلئے خواجہ محمد آصف آج پیر کو لندن جائیں گے۔