• news

ملک بھر میں فوری اور صحیح مردم شماری کرائی جائے،آفتاب شیر پائو

پشاور (این این آئی) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا ہے کہ پاکستان میں چھوٹی قومیتوں کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے نتیجتاً چھوٹی قومیتوں کی احساس محرومی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس سے وفاق کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ حکمرانوں کو چاہئے کہ چھوٹی قومیتوں کے حقوق کو یقینی بنائے اور ملک کو ایک حقیقی وفاق کی حیثیت سے آگے بڑھائے۔ تنگی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ بڑھائے تاکہ چھوٹے صوبوں اور قومیتوں کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ صحیح مردم شماری وقت کی ایک اہم ضرورت ہے لہٰذا ملک بھر میں فوری طور پرصحیح مردم شماری کرائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن