مسلم لیگ (ن) والے خود چوری کرتے ہیں کسی اور کو نہیں کرنے دیتے: ارباب رحیم
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ اگر سیاستدان چور نہ ہو تو کوئی چوری نہیں کر سکتا۔ 12مئی کو تمام سیاسی جماعتوں کے لوگوں نے ایکدوسرے کو مارا، پیپلز پارٹی کھلی کرپشن کرتی ہے، مسلم لیگ (ن) طریقے سے چوری کرتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) والے خود تو چوری کرتے ہیں کسی اور کو نہیں کرنے دیتے۔ میاں صاحب نے کرپشن کیخلاف کارروائیوں کے جو دعوے کئے وہ پورے نہیں ہوئے۔ ایڈوانی نے مجھے کہا کہ آپ کے کیسے لوگ ہیں ہمارے سفارتخانے میں ریاست کیخلاف شکایتیں لگاتے ہیں، ہماری اپوزیشن، حکومتوں میں شامل لوگ غیرملکی سفارتخانوں میں شکایتیں لگاتے ہیں۔