• news

عراق: داعش کے خودکش حملے، بم دھماکے،17 سکیورٹی اہلکاروں سمیت87 ہلاک،100 سے زائد زخمی

بغداد ( اے ایف پی + رائٹرز) عراق میں مارکیٹ ، سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر داعش کے خود کش حملوں ، بم دھماکوں میں 17 سکیورٹی اہلکاروں سمیت87 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ سکیورٹی حکام نے بتایا دارالحکومت بغداد کے ضلع صدر سٹی میں موبائل فون کی مارکیٹ میں پرہجوم مقامات پر 2 بم دھماکوں میں 70افراد جاں بحق اورسینکڑوں زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔داعش نے ذمہ داری قبول کر لی۔ دونوں دھماکے شیعہ اکثریتی علاقے میں ہوئے ہیں۔ ادھر بغداد کے نواحی علاقے میں فوج اور پولیس کی چوکیوں پر فائرنگ اور خودکش حملوں میں 17اہلکار مارے گئے۔ ابو غریب کے علاقے میں بھی 2موٹر سائیکل سواروں نے خود کو اڑا لیا ۔ متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں یاد رہے چند ماہ میں یہ بڑا حملہ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن