کراچی: مشرف کو پھر کمر کی تکلیف پی این ایس شفا منتقل کردیا گیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف کو طبیعت ناساز ہونے پر گزشتہ روز پھر پی این ایس شفا منتقل کردیا گیا۔ سابق صدر پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی اور پائوں میں تکلیف ہے۔ ترجمان اے پی ایم ایل کے مطابق آپریشن کے بغیر تکلیف دور نہیں ہوگی۔ ڈاکٹرز نے سابق صدر کو آپریشن کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وفاق سے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ اہل خانہ پرویز مشرف کا علاج بیرون ملک کرانا چاہتے ہیں۔