• news

پنجاب بھر میں میٹرک کے امتحانات آج سے شروع ہونگے، راولپنڈی میں پارٹ ٹو کے پیپرز ملتوی

لاہور + راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آ ج یکم مارچ بروز منگل شروع ہوں گے۔ تعلیمی بورڈز ملتان، ڈیرہ غازیخان، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، بہاولپور، فیصل آباد اور سرگودھا کے تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام سالانہ امتحانات کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ صبح کے اوقات کار میں پرچہ صبح 8:30 جبکہ سہ پہر میں پیپر کا آغاز 1:30 بجے ہوگا جبکہ جمعۃ المبارک کو سہ پہر کا پرچہ 2:30 بجے شروع ہوگا۔ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 کا نفاذ اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ دوسری طرف راولپنڈی میں میٹرک پارٹ ٹو کے آج ہونیوالے پیپرز ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پیپرز صرف راولپنڈی شہر اور کینٹ کے 65 مقامی سینٹرز میں ملتوی کئے گئے ہیں۔ یہ پیپرز اب 4 اپریل کو لئے جائینگے۔

ای پیپر-دی نیشن